Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

امن دستوں کا چیلنجز،لائحہ عمل پیش

شائع 27 جولائ 2019 04:30pm

malihaimagee

پاکستان نے اقوام متحدہ میں امن دستوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل پیش کردیا۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن دستے بھیجنے والے ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ امن دستوں کی تعیناتی میں سست روی کا جائزہ لے، تعیناتی میں تاخیر سے مالی و تکنیکی نقصان ہوتا ہے، جس کاخمیازہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کو بھگتنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن دستے بھیجنے والے ممالک کا گروپ پاکستان نے دوہزار سترہ میں بنایا تھا۔