Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

جعلی بینک اکاونٹس کیس، احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

شائع 27 جولائ 2019 04:28pm

NABIMAGEEE

جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق غیر قانونی پلاٹ کی الاٹمنٹ کا ایک اور ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا گیا۔

 نیب کے نئے ریفرنس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کے سابق ڈی جی منظور قادر، حسنین مرزا اور اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید سمیت سولہ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ میں نامزد حسنین مرزا سابق اسپیکر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور جی ڈی اے کے رہنما ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے ہیں۔

احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو یکم اگست کو طلب کر لیا۔