Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پریانکا کی وائرل تصویر پر پرینیتی کا تبصرہ کرنے سے انکار

شائع 27 جولائ 2019 03:51pm

parineetipriyanka

حال ہی میں اپنی 37 ویں سالگرہ منانے والی بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں سگریٹ کے ساتھ وائرل ہونے والی تصویر کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور اب ان کی بہن پرینیتی چوپڑا نے بھی اس تصویر پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں اپنے شوہر اور ماں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں پریانکا چوپڑا سگریٹ جبکہ ان کے شوہر نک جونس اور ماں مدھو چوپڑا سِگار پیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر ان کی 37 ویں سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی جس میں وہ سگریٹ پی کر جشن منارہی ہیں۔

اس تصویر پر پریانکا چوپڑا کی بہن پرینیتی چوپڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں بولنے کا ان کا کوئی حق نہیں ہے۔

ایک تقریب میں جب ان سے یہ سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

واضح رہے پریانکا نہ صرف خود دمہ کی مریضہ ہیں بلکہ وہ دمہ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا حصہ بھی ہیں اور اسے لئے انہیں مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دوغلہ کہا جارہا ہے۔