Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سستے انصاف کیلئے ماڈل کورٹس کا کردار اہم قرار

شائع 27 جولائ 2019 02:23pm

khosaimagee

چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا ہے کہ سستے انصاف کی فراہمی میں ماڈل کورٹس کا کردار اہم ہے۔

چیف جسٹس آصف کھوسہ نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عدالتیں اسوقت تک انصاف فراہم نہیں کرسکتیں جب تک بیانات سچ کی بنیاد پر نہ ہوں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  ہم ٹریننگ اور کپیسٹی بلڈنگ پر بھی کام کررہے ہیں، جوڈیشل اکیڈمیز شروع میں ججز کی ٹریننگ کیلئے قائم کی گئیں۔

 چیف جسٹس نے کہا کہ  نوجوان وکلاء کو معیاری قانونی تربیت فراہم کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  سستے انصاف کیلئے ماڈل کورٹس اہم کردار ادا کررہی ہیں۔