سستے انصاف کیلئے ماڈل کورٹس کا کردار اہم قرار
چیف جسٹس آصف کھوسہ نے کہا ہے کہ سستے انصاف کی فراہمی میں ماڈل کورٹس کا کردار اہم ہے۔
چیف جسٹس آصف کھوسہ نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں اسوقت تک انصاف فراہم نہیں کرسکتیں جب تک بیانات سچ کی بنیاد پر نہ ہوں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم ٹریننگ اور کپیسٹی بلڈنگ پر بھی کام کررہے ہیں، جوڈیشل اکیڈمیز شروع میں ججز کی ٹریننگ کیلئے قائم کی گئیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو معیاری قانونی تربیت فراہم کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سستے انصاف کیلئے ماڈل کورٹس اہم کردار ادا کررہی ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.