Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئی سی سی میدان میں

شائع 27 جولائ 2019 01:11pm

icc

اپنے امپائرز کی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے آئی سی سی بھی میدان میں آگئی، جنرل منیجر جیف ایلاڈس کہتے ہیں کہ اوور تھرو کے دوران امپائرز نے ٹھیک طریقے سے عمل کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپر اوور پر تنقید نہیں ہونی چاہیئے۔

ورلڈکپ فائنل کے دوران اوور تھرو کے تنازعے پر آئی سی سی اپنے امپائر دھرما سینا کے دفاع میں آگئی۔

جنرل منیجر جیف ایلاڈس کے مطابق امپائرز نے صحیح طریقہ کار اپنایا، کھلاڑیوں نے تھرو کے وقت کراس کیا یا نہیں، یہ فیصلہ آن فیلڈ امپائرز نے ہی کرنا تھا جو انہوں نے کیا۔

ایلاڈس کہتے ہیں کہ فاتح کا تعین لازمی تھا، گزشتہ تین ایونٹس میں سپر اوور رکھا گیا۔