Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

شیرخوار بہن کو ملبے سے زندہ نکالنے والی ننھی شامی بچی انتقال کرگئی

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2019 07:57am

Untitled-1

شام کے علاقے ادلب میں بمباری کے نتیجے میں ایک شامی خاندان ملبے تلے دب گیا، اس دوران ملبے سے ایک کم سن بچی ریحام نے زخمی حالت میں خود کو نکالا اور اس کے بعد اپنی شیرخوار بہن تقیٰ کو بھی ملبے سے نکال لیا۔

 Riham al-Abdullah died saving her baby sister when their home was destroyed by a Russian missile

ریحام کی ملبے سے نکلنے اوراس کے بعد اپنی بہن کو ملبے سے نکالنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں اور لوگوں نے انہیں بہت زیادہ پسند اور شیئر کیا ہے۔

ننھی ریحام کی طرف سے نتائج کی پرواہ کیے بغیر اپنی بہن کی جان بچانے کی کوشش اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ریحام نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی بہن کو بچا کر عالمی سطح پرداد تحسین حاصل کی تھی خود خود اسپتال میں علاج کی سہولت نہ ملنے پر سسک سسک کر دم توڑ گئی۔