Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'سرفراز اور مکی آرتھر کے مستقبل کا فیصلہ 2 اگست کو ہوگا'

شائع 26 جولائ 2019 06:22pm
ایم ڈی پی سی بی وسیم خان/ فائل فوٹو ایم ڈی پی سی بی وسیم خان/ فائل فوٹو

ایم ڈی پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا ہے کہ سرفراز کی کپتانی اور مکی آرتھر کے مستقبل کا فیصلہ دو اگست کو ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ سطحی وفد کوئٹہ آیا جہاں انہوں نے بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور یہاں نیشنل اور انٹر نیشنل کرکٹ میچر کے انعقاد کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی پی سی بی کا کہنا تھا کہ سرفراز اور مکی آرتھر کے مستقبل کے بارے میں دو اگست تک فیصلہ کرلیا جائے گا امام الحق بھی غلطیوں سے سیکھے گا۔

کوئٹہ میں کرکٹ کی بہتری کیلئے اقدامات شائقین کرکٹ کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

بگٹی اسٹڈیم میں کرکٹ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور پی ایس ایل کے میچز یہاں منعقد کرانا کوئٹہ کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔