Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی، چین کا خیر مقدم

شائع 26 جولائ 2019 05:18pm

chinaimageee

چین نے امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثِی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کہتی ہیں خواہش ہے کہ فریقین مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کریں، پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلیے امریکا سمیت تمام عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔

ترجما ن نے مزید کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے ختم کریں۔