Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

اپوزیشن احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک، وزیراعظم کا نوٹس

شائع 26 جولائ 2019 05:10pm

noticeimagee

اپوزیشن کے جلسے روکنے کیلیے سڑکیں کیوں بلاک کی گئیں، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو پر امن ریلیوں اوراحتجاج کی اجازت ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں اپوزیشن کی حقیقت عوام کے سامنے آئے، اس سے اپوزیشن بے نقاب ہوجائے گی کیوں کہ اس کے پاس اسٹریٹ پاور نہیں اور پاکستانی عوام ان سے تنگ آچکے ہیں۔