Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

اپوزیشن کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ

شائع 26 جولائ 2019 05:08pm

kkkimagee

وزیراعظم  عمران خان کی پارٹی ترجمانوں کیساتھ بڑی بیٹھک  میں اپوزیشن کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور احتجاج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر کہہ دیا کہ احتساب ہوگا اور بلا تفریق ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران نے پارٹی ترجمانوں کیساتھ بیٹھک لگائی ، بیٹھک میں  اپوزیشن کیخلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اوراحتجاج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مثبت پالیسیوں کے باعث معاشی بحران سے نکل آئے۔ عوام کو اشیائے ضروریہ پر ہرممکن ریلیف دے رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ترجمان ۔ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی غور ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے دورہ امریکا پر بھی اعتماد میں لیا۔