Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے کی امید

شائع 26 جولائ 2019 03:11pm

fawadimageee

حکومت کی اپوزیشن سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک واپس لینے کی امیدیں وابستہ ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  امید ہے کہ اپوزیشن اپنی تحریک واپس لے گی،

ان کا کہنا تھا کہ سینٹ کے معاملے پر سٹیٹس کو برقرار رہنا چاہیئے۔ تمام فریقین سے بات چیت مثبت سمت میں جاری ہے۔