Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے مہوش حیات ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

شائع 26 جولائ 2019 02:16pm

mehwish

کراچی: قومی ہاکی پلئرز کا حوصلہ بڑھانے کیلئے معروف اداکارہ مہوش حیات عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم پہنچیں اور کھلاڑیوں سے گھل مل گئیں۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ ہمارا قومی کھیل ہونے کے باوجود کوئی ہاکی میچ دیکھنے نہیں آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرکٹ کو بہت زیادہ اٹھاتے ہیں لیکن جس کھیل کے ہم 4 مرتبہ چیمپئن بنے اس جانب ہماری توجہ ہی نہیں ہے۔

اس موقع پر انہوں نے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ہاکی بھی کھیلی اور کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی ساتھ ہی خوب نعرے بھی لگائے۔