Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کا اپوزیشن پر الزام

شائع 26 جولائ 2019 02:06pm

firdousiamgeee

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  کابینہ نے وزیراعظم کو کامیاب دورہ امریکا پر مبارکباد دی،  کل ایک ٹولہ احتجاج کی آر میں انتشار پھیلانے میں مصروف تھا۔

میڈیا سے بات چیت میں  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انگوٹھے پر لگنے والی سیاہی منہ پر لگ جائے تو یوم سیاہ منانا ذمہ داری بن جاتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  کل انکی آہ بکا اور فریادیں سن رہے تھے،آرگنائز کرمنل مافیہ کی داستان بھی کل کابینہ میٹنگ میں چیئرمین پی آئی اے نے بیان کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  کیبنٹ کے سامنے شرمناک انکشافات لائے گئے، 2018 تک سابقہ حکمرانوں نے پی آئی اے کو چنگچی کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کیرئیر کو پرسنل کیرئیر میں تبدیل کیا،پی آئی اے کے پائلٹ انکے ذاتی ڈرائیوز کی طرح ڈیوٹی انجام دیتے رہے،  21 بار پی آئی اے کی فلائٹس کو ری روٹ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھٹو زندہ ہے کا نعرہ لگانے کیلئے پی آئی اے بے دردری سے سکھر کی جانب رخ کرتی رہی،کل مختلف اداکار قوم کے درد میں نڈھال نظر آرہے تھے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  دہی بھلے کھانے کا بل قوم نے 27 کروڑ روپوں کی شکل میں ادا کیا،ممنون حسین کے دھلی بھلے کے بل کی قیمت قوم نے چکائی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  یہ بھرتیاں، پیپلزیونٹی اور ائیرلیگز جیسی یونین کی پشت پناہی سے کی گئیں، غیرمجاز افراد وہاں بیٹھ کر بورڈنگ پاسز کا اجراء کرتے رہے،پی آئی اے کے 33 دفاتر یونین کے قبضے میں تھے۔