Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : بارش کی پیشگوئی،برساتی نالوں کی ابتر صورتحال

شائع 26 جولائ 2019 01:55pm

drainimagee

ایک طرف کراچی والوں کیلئے بارش کی نوید ہے۔ تو دوسری طرف برساتی نالوں کی ابتر صورتحال سے شہری پریشان ہیں۔

 کراچی میں بارش کی خوشخبری  لیکن برساتی نالوں کی صورتحال  پر شہری پریشان  ہیں۔

شہر میں کم و بیش سینتالیس چھوٹے بڑے نالے موجود ہیں،جن کی صفائی کاکام تاحال نہ ہوسکا۔

 محکمہ موسمیات   نے پیر سے تیز بارش کی پیشگوئی کردی، جو اطراف کی آبادیوں کیلئے الرمنگ صورتحال ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے نالے گندے ہیں، نکاس کا راستہ نہیں، پانی ہمارے گھروں میں آجاتا ہے۔

 حکومت سندھ بلدیاتی اداروں کو برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کا ذمہ دارقرار دیتی ہے۔

 دوسری جانب میئرکراچی وسیم اختر اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کررہے ہیں۔   اصل ذمہ داری کس کی ہے؟ شہریوں کا کہنا ہے  نالوں کی یہ صورتحال کسی عذاب سے کم نہیں۔