عالیہ اور رنبیرکی شادی کا معاملہ، مکیش بھٹ بھڑک اٹھے
گزشتہ کچھ عرصے کی بات کی جائے تو یہ بولی وڈ میں جوڑیاں بننے کا سیزن ثابت ہوا۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے لے کر دپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی تک ہر جگہ جوڑیاں بنتی دکھائی دیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم عالیہ کے چچا مکیش بھٹ ان تمام باتوں پر بھڑک اٹھے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں، اس طرح کی افواہیں کون پھیلا رہا ہے؟ ایسی خبروں کا سچائی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
اس حوالے سے جب عالیہ کے سوتیلے بھائی راہول بھٹ سے دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ عالیہ میری سوتیلی بہن ہیں، ہم ایک ساتھ نہیں رہتے، میں ان کی زندگی سے متعلق زیادہ نہیں جانتا مگر مجھے عالیہ اور رنبیر کی جوڑی پسند ہے۔ اگر مجھے شادی کی دعوت دی گئی تو میں ضرور اس کا حصہ بننا چاہوں گا۔
واضح رہے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جوڑی بولی وڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہے اور ان کے مداح دونوں کی شادی کیلئے کافی پر جوش ہیں۔
Comments are closed on this story.