Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

اندھیرے میں بھی زبردست تصویر کھینچنے والا "اوپو" کا نیا شاہکار

شائع 25 جولائ 2019 07:03am
سائنس

Untitled-1

اوپو نے اپنا پاپ اپ سیلفی کیمرہ فون پاکستان میں لانچ کردیا ہے۔ اوپو نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  اپنے کم روشنی میں فوٹوگرافی کے چیمپئن فون کی تشہیر کی۔ ایف 11 پرو کو پاکستان میں 16 اپریل کو لانچ کردیا گیا ہے۔

اس فون کی بڑی خصوصیات میں سے ایک الٹرا کلیئر کیمرہ سسٹم، پاپ اپ کیمرہ اور پینورامک اسکرین شامل ہیں۔

اوپو ایف 11 پرو میں 48 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ اور 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے، جو کم روشنی میں فوٹو گرافی کیلئے بہترین ہیں۔

بہترین تصویر کیلئے رئیر کیمرہ سسٹم میں F1.79 اپرچر، بال بیرنگ کلوزڈ لوپ وی سی ایم، 6 پی لینز اور 1/2.3 انچ امیج سنسر ہیں۔ روشن ماحول میں اس فون سے 48 میگا پکسل الٹرا ایچ ڈی تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔

دوسری طرف کم روشنی کےماحول میں ایف 11 پرو کی ٹیٹرا سیل ٹیکنالوجی ماحول کا تجزیہ کرتی ہے اور بہترین پورٹریٹ تصاویر بناتی ہے۔

اوپو ایف 11 پرو  کا ڈسپلے 6.53 انچ اور اسکرین ٹو باڈی ریشو 90.9 فیصد ہے۔ اس فون میں اوکٹا کور (2.1 GHz, Quad core, Cortex A73 + 2 GHz, Quad core, Cortex A53)  پروسیسر، 4 جی بی یا 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اسے طویل عرصے تک چلانے کیلئے کافی ہے۔

پاکستان میں اس کی قیمت تقریباً 55 ہزار روپے ہے، تاہم ڈالر کی اونچ نیچ قیمت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔