ویوو نے "وی 15 پرو" کا سستا ورژن لانچ کردیا
ویوو نے "وی 15" پرو تو 20 فروری کو ہی لانچ کر دیا تھا۔ اب اس کا مناسب قیمت کا ورژن وی 15 بھی تھائی لینڈ، ملایشیا اور کمبوڈیا میں دستیاب ہے۔ اس فون میں نہ تو اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ ہے اور نہ ہی 48 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ پھر بھی کافی بہتر یعنی 32 میگا پکسل کا ہے۔
ویوو وی 15 میں ہیلیو چپ سیٹ ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے۔ جس کو مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس فون میں 48 میگا پکسل کی بجائے ریگولر 12 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ اس کا باقی ہارڈ وئیر وی 15 پرو جیسا ہی ہے۔
یعنی اس میں 8 میگا پکسل کا سیکنڈری رئیر کیمرہ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ اس فون میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 6.53 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے ہے۔ فون کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔
فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، لیکن ابھی بھی اس میں مائیکرو یو ایس بی شامل ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ پائی بیسڈ Funtouch 9 او ایس انسٹال ہے۔ فون میں انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کی بجائے بیک پر فنگرپرنٹ ریڈر شامل کیا گیا ہے۔
کمبوڈیا اور ملایشیا میں تو اس فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن تھائی لینڈ میں اسے 10999 تھائی بھات یا 345 ڈالر یا 305 یورو میں خریدا جا سکتا ہے۔
Comments are closed on this story.