Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

ہواوے کا نیا فون، پاکستانی موبائل مارکیٹ پر راج کرنے کی ٹھان لی

شائع 25 جولائ 2019 06:21am
سائنس

Untitled-1

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے اپنا نیا اسمارٹ فون "ہواوے وائے 9 (2019)" بہت جلد مارکیٹ میں لا رہی ہے۔ ہواوے کمپنی نے مارکیٹ میں معقول قیمت میں ایک اچھا اسمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے وائے 9کا انتخاب کیا ہے جو مستقبل قریب میں پاکستانی مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس کا ڈسپلے 6.5 انچ جبکہ وزن 173 گرام ہے۔  وائے  9میں بیک وقت دو سم استعمال کی جا سکتی ہیں اور اس میں 2 جی، 3جی اور 4جی برانڈ تک کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس  کی ریزولیوشن  1080x 2340 پکسل ہے اور اس میں اینڈرائڈ اوریو 8.1 شامل ہے۔  Huawei Y9 میں وائی فائی، ہاٹ سپاٹ، بلیو ٹوتھ  v4.2، ریڈیو اور یو ایس بی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

وائے 9 کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 16 میگا پکسل ہے جو کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر لے سکتا ہے۔ اس کی اندرونی میموری 64 جی بی اور ریم 4 جی بی ہے اس کے علاوہ آپ وائے 9میں 400 جی بی تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا استعمال کر کے اس کی میموری میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں اور اپنا کافی ڈیٹا جمع کر سکتے ہیں۔

وائے 9 کی (تبدیل نہ ہونے والی)  بیٹری 4000mAh  کی ہے جو کہ موبائل کے اندر فکس ہوتی ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 40,850 روپے ہوگی اور یہ فون پاکستان کے بڑے شہروں کی مارکیٹ میں بہت جلد باآسانی دستیاب ہو گا۔

ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ اس پوست میں دی گئی  وائے 9 کی قیمت 100 فیصد درست ہے. قیمتوں میں انسانی غلطی اور امریکی ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں زیادہ یا کم ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی مختلف ہوسکتی ہے. آپ کو پاکستانی قیمت کے بارے میں جاننے کیلئے مقامی موبائل کی دکان کا دورہ کرنا ضروری ہے.