Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

فینٹم 8 : موبائل فونز کی دنیا میں ایک نئی اور زبردست انٹری

شائع 25 جولائ 2019 05:53am
سائنس

Untitled-1

مشہور و معروف موبائل فون برانڈ ٹیکنو نے مشرق وسطی اور افریقی موبائل مارکیٹ میں اپنا جدید ترین فون فینٹم 8 متعارف کروا دیا۔

فینٹم 8 کی تعارفی تقریب دبئی کے جمیرہ بیچ ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ پاکستان میں ٹیکنو موبائل کے ڈسٹری بیوٹرز یونائیٹڈ موبائل کے نمائندگان بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔

فینٹم 8 اینڈرائیڈ میں حیرت انگیز فیچرز پر مشتمل کیمرہ، دلکش ڈیزائن اور برق رفتاری کی جدید ترین خصوصیات ایک ہی جگہ سمو دی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بالترتیب 73 اور 70 فیصد اسمارٹ فون صارفین فوٹو کھینچنے اور ویڈیو بنانے کیلئے موبائل فونز کا استعمال کرتے ہیں۔

فینٹم 8 صارفین کی اسی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جو دوہرے کیمرے کی 10 گنا اعلیٰ زوم اور خود کار ری فوکس کے حیران کن فیچرز سے مالا مال ہے۔

ترجمان ٹیکنو کے مطابق ٹیکنو موبائل اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے نوجوان صارفین کیلئے تفریح کی ایک ایسی فضا تخلیق دینا چاہتا ہے جس کی بنیاد ان کی ضروریات اور عادات پر ہو۔ فیچرز کی من چاہی تبدیلی کا انحصار مارکیٹ اور صارفین پر ہے اور ٹیکنو موبائل اس امر کو موبائل فون ڈیلوپمنٹ میں بنیاد بنانے پر اپنی ہم عصر کمپنیز سے کہیں آگے ہے۔

فینٹم 8 کا 20 میگا پکسل کی صلاحیت سے لیس فرنٹ کیمرہ اسمارٹ دہری سیلفی فلیش لائٹ کی خصوصیت کا حامل ہے۔

مزید برآں تاریکی اور کم روشنی والی جگہوں پر لی جانے والی سیلفیز کو واضح اور روشن کرنے کے لئے فون کا دہرا رنگ فلیش نہایت مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس سمارٹ فون میں بیٹری کی صلاحیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے جس کی بدولت 10 منٹس کی چارنگ سے 150 منٹ تک کالز کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔ ان تمام حیرت انگیز فیچرز سے حامل اس اسمارٹ فون کی قیمت صرف 1399 اماراتی درہم  یعنی تقریباً 61500 پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

فینٹم 8 کا ڈائمنڈ ڈیزائن 3 جہتی لائٹنگ، ایک ہی خوبصورت دھاتی باڈی اور 2.5 ڈی کے ڈرپ اسکرین بیٹری کور کے ساتھ مزین کیا گیا ہے۔ اس کی 6 جی بی ریم اور 2.6 گیگا ہرٹز کا انتہائی برق رفتار پروسیسر صارفین کو موبائل فون کے استعمال کے ایک انوکھے تجربے سے روشناس کرواتا ہے۔

یہاں اس خصوصیت کا ذکر بھی بے حد ضروری ہے کہ فینٹم 8 نہ صرف4G  کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے بلکہ اس کی 300 میگا بائٹس تک ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ اسے دوسرے موبائل فونز کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے۔

فینٹم 8 مائیکرو اور نینو سمز، 2 ٹیرا بائٹس کے ٹرانس فلیش کارڈ کو بھی بخوبی سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ 4 ماڈیولز، 20 بینڈز پر مشتمل ہے اور 200 سے زائد ممالک اور زونز تک پھیلا ہوا ہے۔