Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'یہ امام الحق کا ذاتی مسئلہ ہے، بورڈ اس پر کمنٹ نہیں کرے گا'

شائع 24 جولائ 2019 07:10pm

imam

امام الحق کے مبینہ واٹس ایپ میسجز اسکینڈل پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ یہ امام الحق کا ذاتی مسئلہ ہے، بورڈ اس معاملے پر کمنٹ نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر امام الحق کے مبینہ واٹس اپ میسجز منظرعام پر آئے ہیں۔

یہ میسجز ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے ہیں جن میں امام الحق کو مبینہ طور پر لڑکیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس میں نازیبا گفتگو بھی شامل ہے۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں امام الحق کے کئی لڑکیوں سے چکر رہے ہیں۔

نوٹ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیٹ اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں شیئر نہیں کی جارہی ہے۔