Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

قومی ہاکی چیمپئین شپ کے دوسرے روز گولوں کی برسات

شائع 24 جولائ 2019 06:47pm

hockey

کراچی: پینسٹھ ویں قومی ہاکی چیمپئین شپ کے دوسرے روزگولوں کی برسات ہوگئی، پاکستان آرمی نے گلگت کو تیس گول سے آؤٹ کلاس کیا۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم  پر جاری چیمپئین شپ مییں بدھ کے روز پانچ میچز میں مجموعی طور پر انسٹھ گولز ہوئے، جس میں  فاتح سائیڈز کے ستاون گولز شامل تھے۔

آٹھ ہیٹ ٹرکس  بنیں، پاکستان آرمی نے گلگت کی ٹیم کو تختہ مشق بناتے ہوئے تیس صفر سے پچھاڑدیا۔

سوئی سدرن گیس نے اسلام آباد کو 1-13 سے زیر کیا جبکہ ایم سی سی ایل نے سیمع اللہ اور وسیم ابرار کی ہیٹ ٹرکس کی بدولت  فاٹا کو تیرہ گول سے زیر کیا۔

نیوی نے بلوچستان کو چھ گول سے مات دی جبکہ این بی پی نے پولیس کو پانچ ایک سے قابو کیا۔