Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

امام الحق کے مبینہ واٹس ایپ میسجز لیک، لڑکیوں سے چیٹنگ کا الزام

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2019 06:31pm

imam

پاکستان کرکٹ میں ایک اور تنازعہ، اس بار سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور موجودہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق ریڈار پر آگئے، ان پر لڑکیوں سے چیٹنگ کا الزام لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر امام الحق کے مبینہ واٹس اپ میسجز سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے امام الحق کے مبینہ میسجز میں اُن کی لڑکیوں سے بات چیت ہورہی ہے جبکہ اس میں نازیبا گفتگو بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں امام الحق کے کئی لڑکیوں سے چکر رہے ہیں۔

امام الحق تنازعے پر پی سی بی بھی ان ایکشن، معاملے پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ امام الحق سینٹرل کنٹریکٹڈ پلئر ہیں، معاملے کی چھان بین کررہے ہیں، تحقیقات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔

نوٹ: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیٹ اخلاقیات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں شیئر نہیں کی جارہی ہے۔