Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

رواں سال کانگو وائرس سے پانچ افراد زندگی کھوبیٹھے

شائع 24 جولائ 2019 02:59pm

congoimagee

رواں سال کانگو وائرس سے کراچی میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی شہر میں کانگو کے مزید کیسز سامنے آگئے، شہر میں لگی غیر قانونی مویشی منڈیاں بھی بیماری کا سبب بن سکتی ہیں۔

 عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں   کانگو وائرس پھیلنے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا۔  غیرقانونی مویشی منڈیاں وائرس پھیلا سکتی ہیں۔

 کراچی میں رواں برس کانگو سے متاثرہ   8کیسزسامنےآئے،5 افرادجاں بحق ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جانوروں کے قریب جانے سے قبل حفاظتی انتظامات لازمی کریں، مویشیوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کیا جائے،دستانوں کا استعمال بھی کیا جائے۔