Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

محسن عباس کی عبوری ضمانت منظور

شائع 24 جولائ 2019 02:55pm

mohsinimagee

سیشن کورٹ لاہور نے اداکار محسن عباس کے بیوی پر تشدد کیس میں پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد کے روبرو اداکار محسن عباس عبوری ضمانت کے لیے پیش ہوئے،عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی اہلیہ نے ان پر تشدد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کروایا ہے۔

مقدمے میں درج دفعات قابل ضمانت ہیں،عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پانچ اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔