Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

امریکا سے غلط فہمیاں دور کرنیکی کوشش کی،عمران خان

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2019 04:30pm

capitalimage

وزیراعظم عمران خان نے کہا، پاکستان اور امریکا میں غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں تھیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان اور امریکا کو ایک دوسرے پر بھروسا کرنا ہوگا۔ پاکستان اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے،ڈو مور کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

  کانگریس اراکین سے خطاب   میں وزیراعظم عمران خان نے کہا، پاکستان اپنی بقاء   کی جنگ لڑ رہا ہے،ڈو مور کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دوران امریکا اور   پاکستان میں غلط فہمیاں پیدا ہوئیں،ہمیں ایک دوسرے پر بھروسا کرنا ہوگا۔

  وزیراعظم عمران خان کیپٹل ہل پہنچے  تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، امریکی رکن کانگریس   نے وزیراعظم کو اردو میں خوش آمدید کہا۔

اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا،جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کو سلیوٹ کرتی ہوں،شیلا جیکسن نے کہا،جنوبی ایشیا میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے۔

 جم ہینکس نے کہا،افغان امن کیلئے وزیراعظم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

 اراکین کانگریس کا کہناتھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔