Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

انگلش ٹیم 85 رنز پر آؤٹ، مائیکل وان کا نازیبا لفظ کا استعمال

شائع 24 جولائ 2019 04:01pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لارڈز: انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آج انگلش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز پر ڈھیر ہوئی تو سابق کپتان مائیکل وان خود پر قابو نہ رہ سکے۔

مائیکل وان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں نازیبا لفظ کا استعمال کیا جبکہ متعدد صارفین نے انگلش ٹیم کے ورلڈ چیمپئن ہونے پر بھی سوال اٹھادیا۔ مائیکل وان کا ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

مائیکل وان کی اس ٹویٹ پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا، کسی نے کہا کہ جب غیر ملکی کھلاڑی اس ٹیم سے باہر جائیں تو یہ حال ہوتا ہے جبکہ کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ کیا انگلش ٹیم نے اس بار باؤنڈریز کم لگائی ہیں؟

ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ یہ ورلڈکپ نہیں ہے تو بار چیٹنگ نہیں۔

کرکٹ شائقین کا زبردست ٹوئٹ

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کا ٹاس انگلش کپتان جوئے روٹ نے جیتا اور پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 8 رنز جبکہ دوسری 36 رنز پر گری تاہم اس کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی اور 43 رنز تک پہنچتے پہنچتے 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

اولے اسٹون کے 19 اور سیم کُرن کے 18 رنز کی بدولت انگلش ٹیم 85 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

آئرلینڈ کی جانب سے مُرتغ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5، اڈیر نے 3 اور رینکن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو، معین علی اور کرس ووکس کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ اس کے علاوہ جوئے ڈینلی نے 23، برنس نے 6، روئے نے 5 براڈ نے 3 اور کپتان روٹ نے 2 رنز بنائے۔