Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ دینے پر مستقبل سے متعلق خدشات

شائع 24 جولائ 2019 02:50pm

bilawalimagee

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ  اگر کٹھ پتلی کا ساتھ دیں گے تو آپ کا مستقبل یہی ہے۔چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حاصل بزنجو ہی منتخب ہونگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سودے بازی کریں گے تو آپکا عبرتناک انجام ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  حاصل بزنجو ہی اگلے چیئرمین سینیٹ ہوں گے،  حکومت کے کچھ لوگ بھی ہم سےرابطے میں ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بھی ہمیں ووٹ دیں گے، امید ہے حکومت کی سازشیں ناکام ہوں گی، کل ہمارا یوم سیاہ ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ  اپوزیشن جماعتیں ملکر 25 جولائی کو یوم سیاہ منارہی ہیں۔