Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بینک اکاونٹس کی تعداد پانچ کروڑ اکتیس لاکھ سے تجاوز

شائع 24 جولائ 2019 02:47pm

sbpimagee

پاکستان میں بینک اکاونٹس کی تعداد پانچ کروڑ اکتیس لاکھ  سے بڑھ گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ تک اے ٹی ایمز کی تعداد چودہ ہزار پانچ سو پچہتر ہوگئی، پلاسٹک کارڈز کےذریعے ادائیگیوں کا حجم چھتیس ارب روپے رہا۔

 جولائی دوہزار اٹھارہ سے مارچ دوہزار انیس اسٹیٹ بینک نے ادائیگیوں کا جائزہ جاری کردیا۔  مارچ انیس تک ملک بھر میں پینتالیس بینکوں کی پندرہ ہزار پانچ سو اننچاس برانچزہیں۔ جن میں ٓکھاتے داروں کی تعداد پانچ کروڑ اکتیس لاکھ سے زائد ہے

 مارچ تک ادائیگیوں کا حجم ایک لاکھ ستاون ہزار تین سو اکتیس ارب روپے رہا۔

 اس دوران اے ٹی ایمز کی تعداد چودہ ہزار پانچ سو پچہترہوگئی۔ تیسری سہ ماہی تک اے ٹی ایمز سے تیرہ کروڑ ٹرانزکشنز کی گئیں۔ صرف جنوری سے مارچ تک اے ٹی ایمز کے ذریعے سولہ سو چھ ارب روپے ادائیگیاں کی گئیں۔

 تاہم اس دوران اے ٹی ایم سے چودہ سو چونتیس ارب روپے نکالے گئے،  موبائل بینکنگ سے دو سو اکہتر ارب روپے ادائیگیاں کی گئیں۔ مارچ تک اکہتر لاکھ ای کامرس ٹرانزکشنز کی گئیں۔ پلاسٹک کارڈز سے ادائیگیوں کا حجم چھتیس ارب روپے رہا۔