فضل الرحمان سے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے کی درخواست
حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
جے یو آئی سربراہ نے جواب دیا کہ کیسے ممکن ہے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک واپس لے لیں۔
رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کہتی ہیں چیئرمین سینیٹ کو بچانے کیلیے حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے، ہارس ٹریڈنگ کے نئے معیار طے ہورہے ہیں،
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت جوچاہے کرلے ہمیں نہیں روک سکتی، یکم اگست کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے،
حکومتی اراکین نے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اب بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔تاہم پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن ہونا ہی ہے تو ہم تیار ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.