Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

فضل الرحمان سے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک واپس لینے کی درخواست

شائع 24 جولائ 2019 02:42pm

fazalimagee

حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

جے یو آئی سربراہ نے جواب دیا کہ کیسے ممکن ہے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک واپس لے لیں۔

 رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کہتی ہیں چیئرمین سینیٹ کو بچانے کیلیے حکومت ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے، ہارس ٹریڈنگ کے نئے معیار طے ہورہے ہیں،

شیری رحمان نے کہا کہ حکومت جوچاہے کرلے ہمیں نہیں روک سکتی، یکم اگست کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے،

حکومتی اراکین نے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور اب بلاول بھٹو سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔تاہم پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شبلی فراز نے کہا کہ الیکشن ہونا ہی ہے تو ہم تیار ہیں۔