Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نوان کلاسیکرا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

شائع 24 جولائ 2019 02:30pm
سری لنکن فاسٹ بولر نوان کلاسیکرا/ فائل فوٹو سری لنکن فاسٹ بولر نوان کلاسیکرا/ فائل فوٹو

کولمبو: سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان کلاسیکرا نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں آئی لینڈرز کے یونیک فاسٹ بولر لاستھ ملنگا کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک اور فاسٹ بولر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

کلاسیکرا نے آخری مرتبہ 2017 میں سری لنکا کی نمائندگی کی، وہ حالیہ ورلڈکپ میں تو سری لنکن اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے مگر 2007، 2011 اور 2015 ورلڈکپ میں انہوں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔

سینتیس سالہ فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا اور 184 ایک روزہ میچز میں 199 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں انہوں نے 21 میچز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 58 ٹی ٹوینٹی میچوں میں انہوں نے 66 شکار کئے۔

وہ 2014 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ جیتنے والی سری لنکن ٹیم کا اہم حصہ بھی رہے۔