Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا

شائع 24 جولائ 2019 01:01pm

nca

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

اجلاس میں قومی مینز، ویمنز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی کی جانب سے تمام ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ایجنڈے میں شامل ہے۔

انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

کمیٹی کے سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔