Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

باؤٹ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے سے روسی باکسر چل بسے

شائع 24 جولائ 2019 12:48pm

boxer

لائٹ ویلٹر ویٹ باؤٹ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث اٹھائیس سالہ روسی باکسر میکسم داداشیو چل بسے، میکسم دماغ میں خون کے رساؤ کے باعث چار روز تک ہسپتال میں داخل رہے۔

میری لینڈ میں پورٹوریکو کے باکسر سبریئل متیاس کیخلاف لائٹ ویلٹر ویٹ فائٹ کے دوران میکسم داداشیو کے سر پر حریف کے زوردار پنچز لگے، گیارہویں راؤنڈ کے اختتام پر ان کے ٹرینر نے فائٹ رکوادی۔

اٹھائیس سالہ باکسر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سرجری کے بعد انہیں مصنوعی کومہ میں رکھا لیکن دماغ میں خون کے مسلسل رساؤ کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔

میکسم داداشیو کیرئیر کی گیارہ باؤٹس میں ناقابل شکست رہے، رشین باکسنگ فیڈریشن نے میکسم کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔