باؤٹ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے سے روسی باکسر چل بسے
لائٹ ویلٹر ویٹ باؤٹ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے کے باعث اٹھائیس سالہ روسی باکسر میکسم داداشیو چل بسے، میکسم دماغ میں خون کے رساؤ کے باعث چار روز تک ہسپتال میں داخل رہے۔
میری لینڈ میں پورٹوریکو کے باکسر سبریئل متیاس کیخلاف لائٹ ویلٹر ویٹ فائٹ کے دوران میکسم داداشیو کے سر پر حریف کے زوردار پنچز لگے، گیارہویں راؤنڈ کے اختتام پر ان کے ٹرینر نے فائٹ رکوادی۔
باؤٹ کے دوران دماغ پر چوٹ لگنے سے روسی باکسر چل بسے#AajNews #AajUpdates pic.twitter.com/cWnSEFrCHZ
— Aaj News Urdu (@aaj_urdu) July 24, 2019
اٹھائیس سالہ باکسر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سرجری کے بعد انہیں مصنوعی کومہ میں رکھا لیکن دماغ میں خون کے مسلسل رساؤ کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔
میکسم داداشیو کیرئیر کی گیارہ باؤٹس میں ناقابل شکست رہے، رشین باکسنگ فیڈریشن نے میکسم کی موت کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Comments are closed on this story.