Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

ہواوے میمانگ 8: ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اور 6.21 انچ ڈسپلے فون

شائع 24 جولائ 2019 05:41am
سائنس

Untitled-1

ہواوے نے چینی صارفین کیلئے ایک مڈ رینج اسمارٹ فون میمانگ 8 (Maimang 8) جاری کیا ہے۔ دیکھنے میں  یہ فون ہواوے کے پچھلے سال کے فون ہواوے پی اسمارٹ پلس 2019 سے مشابہ ہے۔

اس فون کا ڈسپلے 6.21 انچ آئی پی ایس فل ایچ ڈی پلس ہے۔ ڈسپلے میں ایک واٹرڈراپ نوچ ہے، جس میں فون کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ نصب ہے۔

فون کی بیک پر 24 میگا پکسل کا مین، 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اینگل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کی بیک پر ہی فنگرپرنٹ ریڈر بھی نصب ہے۔

میمانگ 8 میں Kirin 710 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی سلاٹ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس فون میں 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس فون میں اینڈرائیڈ پائی کے ساتھ ای ایم یو آئی 9 انسٹال ہے۔

میمانگ 8 مڈنائٹ بلیک اور سفائر بلیو رنگوں میں پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 1899 یوان یا 274 ڈالر یا 244 یورو سے شروع ہوگی۔ اس کی باقاعدہ فروخت کا آغاز 12 جون سے ہوچکا ہے۔