ویوو وائی 12: جس کی خبریں تھیں وہ بالآخر آہی گیا
ویوو وائی 12 کی خبریں اس ماہ کے شروع میں سامنے آئیں تھی۔ وائی 12 کا ڈسپلے 6.35 انچز ہالو فل ویو ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1544 720x پکسل اور ایسپیکٹ ریشو 19.3:9 ہے۔
اس فون میں ہیلیو پی 22 ایس او سی چپ سیٹ ہے۔ اسے دو اسٹوریج آپشنز 3 جی بی ریم / 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج اور 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ تاہم اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
وائی 12 کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں مین کیمرہ 13MP f/2.2، 8MP f/2.2 سپر وائیڈ اور 2MP f/2.4 ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کے فرنٹ پر سیلفی اور ویڈیو کالز کیلئے MP f/1.88 کیمرہ ہے۔
اس فون میں اینڈرائیڈ پائی بیسڈ فن ٹچ او ایس 9 انسٹال ہے۔ فون کے رئیر پر ہی فنگر پرنٹ سنسر بھی ہے۔ یہ فون ایکوا بلیو اور برگینڈی ریڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔
فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کا چار جی بی ریم ورژن بھارت میں 12490 بھارتی روپے یا 180 ڈالر یا 160 یورو میں دستیاب ہے۔ دوسرے ممالک میں فون کی فراہمی کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔
Comments are closed on this story.