Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کیمن آئی 4: تین کیمروں اور لاجواب فیچرز سے لیس سستا فون

شائع 24 جولائ 2019 04:35am
سائنس

Untitled-1

ٹیکنو نے اپنا پہلا تین کیمروں اور ڈاٹ ناچ والا موبائل فون  "کیمن آئی فور" لانچ کر دیا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا فون ہے جسے "کیپچر مور بیوٹی" کے پراڈکٹ سلوگن پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے تحت تین عقبی کیمرے اور ڈاٹ ناچ پر مبنی 6.2 انچ اسکرین کی بدولت کیمن آئی فور، کیمن سیریز کے سب سے بہترین فون کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ کیمن آئی فور21,499 روپے میں باآسانی ملک بھر میں دستیاب ہے۔

فون کی لانچنگ کی تقریب رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں منعقد کی گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں سلیبرٹیز، ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے ناموں، بلاگرز، میڈیا کے نمائندوں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ٹیکنو موبائل کے گلوبل وائس پریذیڈنٹ نے افتتاحی تقریر سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا جبکہ ٹیکنو موبائل ہی کی گلوبل مارکیٹنگ ڈائریکٹر ہان لو نے حاضرین کو ٹیکنو موبائل اوراس کے کامیاب سفر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس پر بھی مزید روشنی ڈالی کہ ٹیکنو موبائل کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی کیوں مارکیٹ کی سب سے جدت آمیز اور کامیاب اسٹریٹجی ہے۔ ٹیکنو موبائل کے ڈائریکٹر سیلز عدیل طاہر نے کیمن آئی فور کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس فون کے دیدہ زیب فیچرز اور ٹیکنالوجی کو مفصل بیان کیا۔

کیمن آئی فور تین آرٹیفیشل انٹیلی جنس عقبی کیمروں سے مزین ہے۔ یہ کیمرے ’’Capture More Beauty‘‘ کے پراڈکٹ سلوگن پر مبنی ہیں۔ اس کے علاوہ اس فون میں دوسرا حیران کن اضافہ ڈاٹ ناچ ہے جو نہ صرف دِکھنے میں خوبصورتی کا حامل ہے بلکہ صارفین کو استعمال کے دوران اسکرین پر زیادہ سے زیادہ جگہ فراہم کرتا ہے۔ ان دونوں فیچرز کے علاوہ کیمن آئی فور کو 2.0 گیگا ہرٹز کے پروسیسر، اینڈرائیڈ 9.0 پائی، 3 جی بی ریم، 32 جی بی میموری اور 3400 ایم اے ایچ کی طاقتور بیڑی فراہم کی گئی ہے۔ کیمن آئی فور تین دیدہ زیب رنگوں مڈ نائٹ بلیک، یمپین گولڈ اور نبیولا بلیک میں دستیاب ہے۔

تقریب کے اختتام پر ملک کے معروف گلوکار فرحان سعید نے اپنی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین کو مسحور کر دیا۔

یہ بات یاد رہے کہ کیمن آئی فور 21,499 روپے کی قیمت میں، جبکہ اسی فون کا دوسرا ورژن جو کہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری کا حامل ہے 25,999 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔

مزید تفصیلات اس ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: