Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جعلی پروفائلز بنانے والے اب ہو جائیں ہوشیار

شائع 03 مارچ 2016 03:26pm
سائنس

hacker

لندن:اب فیس بک یا کسی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی پروفائلز بنانے والے لوگ ہوشیار ہوجائیں کیونکہ ایسے افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔انگلینڈ اور ویلز میں وکلاء کو جعلی آن لائن پروفالز کے ذریعے دوسروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات قائم کرنے کی ہدایات مل گئیں۔

جعلی اکاؤنٹس بنانے کے عمل کو ”کیٹ فشنگ“ کہا جاتا ہے۔بی بی سی کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایسے بالغ افراد کے خلاف چلے گا جو کسی شخص کا جعلی اکاؤنٹ بنا کر غلط معلومات فراہم کرکے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔

سی پی ایس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حملے کے مترادف ہے کہ لوگوں سے ہتک آمیز گفتگو کی جائے اور ان کو ہراساں کیا جائے۔ایسے دھوکے باز ایک بڑی پروفیشنل ویب سائٹ لنکڈاِن پر بھی جعلی پروفائلز بناتے ہیں۔فیس بک نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس کی ویب سائٹ پر بھی لاکھوں جعلی اکاؤنٹس موجود ہیں۔

سی پی ایس نے اس بات کے بھی احکامات جاری کئے ہیں کہ ایسے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جو ان کی قانونی لسٹ میں سے کسی بھی جرم میں ملوث پائے جائیں۔تو ایسے تمام افرادجو جعلی اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہیں تو جلد سے جلد ان کو ختم کردیں۔