Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

قومی ہاکی چیمپئین شپ، پہلے روز پانچ میچوں کے فیصلے ہوئے

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 06:30pm

hockey

کراچی میں پینسٹھ ویں قومی ہاکی چیمپئین شپ کے پہلے روز پانچ میچوں کے فیصلے ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں قومی چیمپیئن شپ کا میلہ سج گیا جس کے پہلے روز تمام مقابلے یکطرفہ رہے۔

کے پی کے نے گلگت کو 11 گول سے شکست دی، پورٹ قاسم اتھارٹی نے بلوچستان، پنجاب نے فاٹا، سندھ نے  اسلام آباد اور پی آئی اے نے  پی اے ایف کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

مہمان خصوصی چیئر مین پی آئی اے کے مشیر ایئر وائس مارشل نور عباس کہتے ہیں کہ قومی کھیل کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپئین حنیف خان اور کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔