Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا بد انتظامی کے ساتھ آغاز

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 06:26pm

hockeybad

کراچی میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا بد انتظامی کے ساتھ آغاز ہوگیا، کھلاڑیوں کیلئے میدان میں پانی اور ایمبولینس کا انتظام نہ تھا، ایک ٹیم کی کٹس دوسری ٹیم کو پہنوا کر میچ کھیلا گیا۔

قومی کھیل ہاکی سے کھلواڑ، نیشنل ہاکی چیمپئن شپ میں بدانتظامی عروج پر۔۔ کھلاڑی کھیلیں یا پانی بھریں انتظامیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔

زخمیوں کیلئے بھی کوئی سہولت نہیں، ایمبولنس کے بجائے موٹرسائیکل پر اسپتال لے جایا گیا۔

انتظامیہ وقت پر کٹس بھی تیار نہ کراسکی، پنجاب کی ٹیم نے خیبر پختونخوا کی کٹ پہن کر میچ کھیلا۔