Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لیجنڈ اولمپئین خواجہ محمد اسلم لاہور میں سپرد خاک

شائع 23 جولائ 2019 05:30pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:  ہاکی لیجنڈ اولمپئین خواجہ محمد اسلم کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا، اولمپئینز نے مرحوم خواجہ اسلم  کو قومی کھیل ہاکی کا درخشندہ ستارہ قرار دیا۔

ہاکی اولمپئین خواجہ محمد اسلم چھیانوے برس کی عمر میں منگل کی صبح لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ڈٰیفنس کی جامع مسحد میں ادا کی گئی جس میں کھیل اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سابق اولمپئینز ڈاکٹر طارق عزیز اور منظور جونئیر نے مرحوم خواجہ اسلم کو ہاکی کی اکیڈمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ہاکی میں پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔

مرحوم خواجہ اسلم نے انیس سو باسٹھ اولمپکس میں قومی کھیل ہاکی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وہ ایتھلٹکس کے کھلاڑی اور کرکٹربھی رہے۔

ان کے تینوں بیٹے خواجہ جنید اولمپئین جبکہ خواجہ اویس، خواجہ بلال اور تینوں بیٹیاں بھی ہاکی کی انٹرنیشنل پلئیر رہیں۔