Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

جہانگیر ترین کی متحدہ وفد سے ملاقات

شائع 23 جولائ 2019 05:08pm

jahangirimagee

جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے تمام تحفظات دور اور مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کیلیے جوڑ توڑ۔ حکومت کاصادق سنجرانی پرزور۔ اتحادیوں سے مشاورت تیز کردی۔

جہانگیرترین کی قیادت میں وفد ایم کیوایم کے مرکز پہنچا اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اور اتحادیوں نے بھی تعاون کا یقین دلایا۔ اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ  چیئرمین سینیٹ سمیت۔ ہرمعاملے پر اتفاق رائے سے عملدرآمد ہوگا۔