Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

اسامہ سے متعلق لیڈ آئی ایس آئی نے دی، عمران خان

شائع 23 جولائ 2019 05:06pm

usaimageee

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسامہ سے متعلق لیڈ آئی ایس آئی نے دی۔

امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے امریکی چینل کو انٹرویو دیا ۔انہوں نے کہا اُسامہ بن لادن کی لیڈ ۔ آئی ایس آئی نے سی آئی اے کو دی ۔ شکیل آفریدی کو عافیہ صدیقی کے بدلے رہا کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔

وزیراعظم نے امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں اٗسامہ بن لادن کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسامہ سے متعلق لیڈ آئی ایس آئی نے دی۔

عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو رہائی کیسے مل سکتی ہے  اور اسکا اشارہ بھی دے دیا۔

عمران خان نے اڑتالیس گھنٹوں میں بڑی  خوشخبری آنے کا بھی امکان ظاہر کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ طالبان ایک مقامی تحریک ہیں امریکا کوطالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔