Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کین ولیمسن ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں، اسٹوکس

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 07:02pm

stokes

ورلڈکپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈر آف دی ایئر کے ایوارڈ کی نامزدگی سے پیچھے ہٹ گئے، کہتے ہیں کہ کین ولیمسن ایوارڈ کے اصل حقدار ہیں اور میں انہیں ووٹ دوں گا۔


View this post on Instagram

A post shared by Ben Stokes (@stokesy) on

ورلڈکپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس بڑے دل کے مالک نکلے، وہ نیوزی لینڈر آف دی ائیر کے ایوارڈ کیلئے نامزد ہوئے تھے لیکن وہ دستبردار بھی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر لکھا کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ ضرور جتوایا، لیکن اصل حقدار کین ولیمسن ہیں۔

ولیمسن نے بہترین انداز میں کیوی ٹیم کو لیڈ کیا، فائنل تک بھی پہنچایا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔