Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے نیٹ بال ورلڈکپ جیت لیا

شائع 23 جولائ 2019 03:29pm

netball

بدقسمتی اور امپائرکی غلطی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ ورلڈ کپ کا فاتح تو نہ بن سکا لیکن آل راؤنڈر جمی نیشم کو صرف ایک ہفتے بعد ہی بطور عالمی چیمپئن فتح کا جشن منانے کا موقع مل گیا۔

تفصیلات کے مبطابق نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کرنیٹ بال ورلڈ کپ جیت لیا۔

انگلینڈ کے شہر لیورپول میں کھیلے گئے، ویمنز نیٹ بال ورلڈکپ فائنل میں نیوزی لینڈ نے گیارہ مرتبہ کی چیمپئین آسٹریلیا کو اعصاب شکن معرکے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

کیویز نے اکیاون کے مقابلے میں باون گول سے فتح سمیٹی، یہ سلورفرنز کا پانچواں اور دو ہزار تین کے بعد پہلا ٹائٹل ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جمی نیشم بھی فائنل کے موقع پر موجود تھے، انہوں نے نیٹ بال پلیئرز کے ساتھ فتح کا جشن بھی منایا۔