Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترین قرار

اپ ڈیٹ 23 جولائ 2019 04:21pm

imran

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں، پاکستان کو ترقی کیلئے امن و استحکام چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے امریکی ادارہ برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں سے نہیں مافیا سے لڑرہا ہوں، جانتا ہوں آزاد ملک میں آزادی کی حیثیت کیا ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث ملک ترقی نہیں کرپاتے،پاکستان اسکی واضح مثال ہے، سات سال قبل اچانک پارٹی اٹھنا شروع ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں  حکومت سنبھالنے کے بعد کرپشن کا چیلنج ملا،ہمیں ریاستی اداروں کو کھڑا کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کشیدہ رہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ رہے۔

افغانستان سے متعلق عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی ملٹری حل نہیں، اس موقعے پر انہوں نے ٹرمپ کی میزبانی  کو بھی سراہا۔

انہوں نے اپنے شوکت خانم ہسپتال کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ میری والدہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں ،جس کے بعد میں نے کینسر اسپتال کا سوچا۔