امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات بہترین قرار
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں، پاکستان کو ترقی کیلئے امن و استحکام چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے امریکی ادارہ برائے امن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں سے نہیں مافیا سے لڑرہا ہوں، جانتا ہوں آزاد ملک میں آزادی کی حیثیت کیا ہوتی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے باعث ملک ترقی نہیں کرپاتے،پاکستان اسکی واضح مثال ہے، سات سال قبل اچانک پارٹی اٹھنا شروع ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں حکومت سنبھالنے کے بعد کرپشن کا چیلنج ملا،ہمیں ریاستی اداروں کو کھڑا کرنے کا چیلنج درپیش ہے۔
پاک بھارت تعلقات سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کشیدہ رہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات بھی کشیدہ رہے۔
افغانستان سے متعلق عمران خان نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی ملٹری حل نہیں، اس موقعے پر انہوں نے ٹرمپ کی میزبانی کو بھی سراہا۔
انہوں نے اپنے شوکت خانم ہسپتال کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ میری والدہ کینسر کے باعث انتقال کرگئیں ،جس کے بعد میں نے کینسر اسپتال کا سوچا۔
Comments are closed on this story.