Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی: کرپٹ اہلکاروں کی فہرست طلب 

شائع 23 جولائ 2019 01:48pm

policeimagee

کراچی پولیس چیف کا کرپٹ افسران کے خلاف بڑا اقدام،تمام ڈی آئی جیز سے بری شہرت والے پولیس اہلکاروں کی فہرستیں طلب کر لیں،پولیس کے بیٹروں اور جراٸم کی سرپرستی کرنے والے اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کا امکان ہے۔

 سندھ پولیس کی کالی بھیڑوں  کا چن چن کا صفایا ہوگا۔!  کراچی پولیس چیف نے بیڑا  اٹھالیا۔ کرپٹ پولیس اہلکاروں  کی فہرستیں طلب کرلیں۔

 ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تینوں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک کو خط  لکھا دیا۔

بری شہرت،کرپشن جرائم کی پشت پناہی کرنے والے پولیس اہلکاروں اور بیٹروں کی فہرست منگوالی۔

پولیس چیف کی ہدایت پرتمام ڈی آئی جیز نے بری شہرت رکھنے والے اہلکاروں کی فہرست بنانا شروع کردی۔  ماضی میں بھی کرپٹ، بدعنوان اور جرائم کے اڈوں سے بھتہ وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔