Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف بیان سے مکر گیا

شائع 23 جولائ 2019 01:46pm

mureedabbasimagee

کراچی : کراچی میں اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں آئے دن نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ آج کیس میں ایک نیا موڑ سامنے آگیا۔

مرکزی ملزم عاطف زمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان سے انکار کردیا۔ ملزم نے موقف دیا کہ وکیل کرلیا ہے الزامات کا سامنا کروں گا۔

مرید عباس قتل کیس میں نیا موڑ۔ ملزم عاطف اعترافی بیان سے مکر گیا۔ عاطف کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے لایا گیا۔ جہاں عاطف نے موقف اپنایا۔ میں اعترافی بیان نہیں دے رہا۔ وکیل کرلیا ہے الزامات کا سامنا کروں گا۔

اس سے قبل عاطف زمان کا وڈیوپیغام بھی آیا۔ عاطف نے کہا مرید کے بھائی کو ٹائر کی دکان کھلوائی۔ پیسے سے پیسہ بنانے کام کرتا تھا۔

ملزم عاطف زمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔